خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page vi of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page vi

IV اس جلد میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے انتہائی روح پرور دورہ افریقہ کے متعلق خطبات جمعہ بھی شامل ہیں خصوصاً ۱۲ جون ۱۹۷۰ ء کا خطبہ جمعہ جس میں نصرت جہاں ریزر و فنڈ کے منصوبہ کے بارہ میں حضور رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے (میرے اپنے پروگرام نہیں رہنے دیئے بلکہ ) بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا کہ یہ وقت ہے کہ تم کم سے کم ایک لاکھ پونڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا اور بہت بڑے اور اچھے نتائج نکلیں گے۔خیر میں بڑا خوش ہوا پہلے اپنا پروگرام اور منصوبہ تھا اب اللہ تعالیٰ نے منصوبہ بنا دیا۔“ اسی طرح اس خطبہ میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل جس قوم پر نازل ہو رہے ہوں اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عاید کرتے چلے جاتے ہیں۔میری طبیعت پر اثر ہے اور میرے دل میں بڑی شدت سے یہ بات ڈالی گئی ہے کہ آئندہ ۲۵ - ۲۳ سال احمدیت کے لئے بڑے ہی اہم ہیں۔۔۔اگلے ۲۳ سال کے اندر اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اس دنیا میں ایک عظیم انقلاب پیدا ہونے والا ہے یا دنیا ہلاک ہو جائے گی یا اپنے خدا کو پہچان لے گی۔“ 66 روزنامه الفضل ربوہ ۱۵ / جولائی ۱۹۷۰ ء صفحہ ۱۱،۷) ۱۹ جون ۱۹۷۰ ء کے خطبہ جمعہ میں حدیقہ المبشرین کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔”اب میں ایک نئی تنظیم کا اعلان کرنے لگا ہوں میں نے بہت سوچا بہت دعائیں کیں۔میں اللہ تعالیٰ کی طرف عاجزانہ جھکا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمیں اپنا پرانا طریق بدل دینا چاہیے اور یہ چیز پہلے مبلغین پر بھی حاوی ہو جائے گی اور نئے آنے والوں پر بھی کہ نہ کوئی تحریک کا ہوگا نہ کوئی انجمن کا ہوگا تمام واقفین کا ایک خاص گروہ بن جائے گا۔ایک جماعت ایک Pool (پول) ہوگا۔ایک Reservior( ریزروائیر ) ہوگا، ایک تالاب ہوگا جس میں یہ روحانی مچھلیاں اجتماعی زندگی گزاریں گی اور تربیت حاصل کریں گی اور نشوونما