خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 47 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 47

خطبات ناصر جلد سوم ۴۷ خطبہ جمعہ ۲۷ فروری ۱۹۷۰ء ہمیں چوکس اور بیدار رہ کر اپنے وعدوں کو پورا کرنا اور بجٹ کے مطابق مالی جہاد میں حصہ لینا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۷ فروری ۱۹۷۰ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گو پہلے سے تو افاقہ ہے لیکن ابھی تک میری طبیعت خراب چلی جا رہی ہے۔ضعف کی شکایت دور نہیں ہو چکتی دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرے اور کامل صحت عطا کرے تا پوری توجہ سے کام کئے جاسکیں۔اس وقت میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جماعت کا مالی سال ختم ہونے والا ہے۔چند مہینے باقی رہ گئے ہیں اس لئے جماعتیں اس طرف پوری اور فوری توجہ دیں اور آمد و خرچ کا جو بجٹ سال رواں کے لئے جماعت کے مشورہ سے شوریٰ میں پاس ہوا تھا اس کے مطابق آمد ہوتا کہ اسی کے مطابق پھر خرچ بھی کیا جا سکے۔ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی اس کی راہ میں اموال خرچ کرنے کی توفیق پاتے ہیں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مالی جہاد میں جو ہم حصہ لیتے ہیں تو اس میں کوئی نفسانی غرض شامل نہیں ہے صرف اس لئے ہم اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے اموال کا ایک حصہ کاٹ کر رکھتے ہیں تا اس کی تو حید دنیا میں قائم ہو، تا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں گڑ جائے اور اپنے محسن اعظم کو یہ دنیا