خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 547 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 547

خطبات ناصر جلد سوم ۵۴۷ خطبہ جمعہ ۱۰؍ دسمبر ۱۹۷۱ء ابتلاء، تشویش اور پریشانی کے اوقات میں بھی مومن یقین پر قائم رہتا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۱۰ دسمبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیات پڑھیں :۔اِذْ جَاءُوكُم مِّنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ وَ إِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَ - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَارًا شَدِيدا۔(الاحزاب : ۱۱، ۱۲) وَ لَقَدْ كَانُوا عَاهَدُوا اللهَ مِنْ قَبْلُ لَا يُوَلُّونَ الْأَدْبَارَ وَكَانَ عَهْدُ اللهِ مَسْئُولًا - قُلْ لَنْ يَنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ إِنْ فَرَرْتُم مِنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَإِذَا لَا تُمَتَّعُونَ إِلَّا قَلِيلًا - قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي يَعْصِكُم مِّنَ اللَّهِ إِنْ أَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً وَلَا يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَ لَا نَصِيرًا - (الاحزاب : ۱۲ تا ۱۸) اس کے بعد فرمایا:۔ان آیات میں بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں۔اس وقت میں مختصراً دو بنیادی باتوں کے متعلق کچھ کہوں گا۔ایک یہ کہ اُس قسم کے ابتلاء اور تشویش اور پریشانی کے حالات میں جیسا کہ جنگ احزاب