خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 443 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 443

خطبات ناصر جلد سوم ۴۴۳ خطبہ جمعہ ۲۵/ دسمبر ۱۹۷۰ء اختلاف کی وجہ سے کسی مسلمان کو اس کے حقوق سے محروم نہ رکھا جائے خطبه جمعه ۲۵ / دسمبر ۱۹۷۰ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے آلِ عمران کی آیت وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا - (ال عمران : ۱۰۴) کی تلاوت فرمائی اور اس کے بعد فرمایا:۔اُمت محمدیہ کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ تاکیدی حکم فرمایا کہ حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑے رکھو اور پراگندہ مت ہو۔حَبْلُ اللہ کے ایک معنے تو ان چیزوں کے یا ہدایت کے ان اصول کے ہیں جن پر کار بند ہو کر انسان کو وصال الہی اور قرب الہی حاصل ہوتا ہے اس لئے حبل اللہ سے مراد مفسرین کے نزدیک قرآنِ عظیم بھی ہے اور اس سے عقل سلیم کے اصول جو دراصل فطرتِ صحیحہ انسانیہ کے اصول ہیں وہ بھی مراد لئے گئے ہیں۔اس معنے کے لحاظ سے یہ ارشاد ہے کہ قرآن کریم میں جو اصول ہدایت اور اصولِ شریعت بیان ہوئے ہیں۔(یعنی جو اصول راه راست پر چلنے اور صراط مستقیم پر قائم رہنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ودیعت کئے ہیں ) وہ عقلِ سلیم اور فطرتِ صحیحہ کے مطابق بھی ہیں۔اس لئے انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ اگر وہ اس مقصد کے حصول میں کامیاب ہونا چاہتا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے تو وہ شریعتِ اسلامیہ