خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 415
خطبات ناصر جلد سوم ۴۱۵ خطبہ جمعہ ۱۱/ دسمبر ۱۹۷۰ء آئیں اپنے پیارے مطاع اور اللہ کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں کریں خطبه جمعه فرموده ۱۱ / دسمبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔إنَّهُم يَكِيدُونَ كَيْدًا - وَاكِيدُ كَيْدًا - فَمَهْلِ الكَفِرِينَ اَمهِلُهُمْ رُوَيْدًا۔(الطارق : ۱۶ تا ۱۸) اس کے بعد فرمایا:۔آئیں آج اپنے پیارے اور محبوب اور مطاع اور اللہ کے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں کریں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے مبعوث فرمایا کہ انسان اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا کرنے لگے اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کی مخلوق یعنی بنی نوع انسان کے حقوق بھی ادا کر نے لگے کیونکہ اسلام کا خلاصہ اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دو بنیادی پہلو یہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا حق ادا کیا جائے اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کے جو حقوق ہیں وہ بھی ادا کئے جائیں۔اللہ تعالیٰ کا وہ حق ادا کیا جائے جو قرآن کریم میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے اور بندوں کے وہ حقوق ادا کئے جائیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں قائم کیا ہے۔