خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 405 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 405

خطبات ناصر جلد سوم ۴۰۵ خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۷۰ء کی صدائے بازگشت ہے۔غرض صرف یہ دعویٰ نہیں یہ ایک ایسی آواز نہیں کہ جس کے متعلق ہم ذرا سا شبہ بھی کر سکیں کہ پتہ نہیں یہ وعدہ پورا بھی ہوتا ہے یا نہیں۔نہیں! یہ خدا کی بات ہے اور خدا کی باتیں اٹل ہوتی ہیں اور اس کا عمل، اس کی طاقت ، اس کے قادرانہ تصرف (وہ بھی ہمیں اطمینان قلب بخشنے کے لئے ہے کہ لَا مُبَدِّلَ لِحلمت اللہ اللہ تعالیٰ کی باتوں کو تو کوئی بدل نہیں سکتا ) اس حق کے وعدہ کی صداقت کا ثبوت ملتا ہے یہ ایمان اور یقین پختہ ہونا چاہیے پھر دعا کے ساتھ صبر کی طاقت اور صبر اور دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنی چاہیے۔دنیا کافر کہے کوئی فرق نہیں پڑتا اللہ تعالیٰ کافر نہ کہے۔دنیا جھوٹا کہے۔ہمارا کیا نقصان ہے وہ بے شک کہتی رہے ہیں تو اس قسم کی باتیں سن کر بھی غصہ نہیں آتا۔ہم تو ایسے شخص کے لئے بھی دعا کرتے ہیں کیونکہ جس راستے پر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی انگلی پکڑ کر چل رہا ہے اس راستے کو وہ لوگ اختیار نہیں کر رہے۔بہر حال اگر وہ جھوٹا کہیں تو ہمیں نہ اس کی کوئی پرواہ ہے نہ ہمیں اس پر کوئی غصہ آتا ہے کیونکہ ہمارا رب بڑے پیار سے ہمارے کان میں کہتا ہے کہ میں تمہیں سچا سمجھتا ہوں۔کوئی آدمی اگر ہمیں یہ کہے کہ تم اپنے رب سے دور اور ملعون ہو تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے جب کہ وہی رب جس سے ڈوری کے متعلق وہ فتویٰ دیتے ہیں وہ ہمیں کہتا ہے کہ تم میری گود میں بیٹھے ہو تم کیوں فکر کرتے ہو۔پس لا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللہ پر ہمارا پختہ یقین ہونا چاہیے اور صبر اور دعا سے اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد کو حاصل کرنا چاہیے اور جس وقت وہ مدد حاصل ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بن کر اس کی مخلوق کی خدمت میں لگ جانا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو وہ مدد حاصل ہے۔پاکستان میں بھی ، ہندوستان میں بھی ، یورپ میں بھی ، انگلستان میں بھی ، امریکہ میں بھی ، افریقہ میں جزائر میں بھی ، آسٹریلیا میں بھی ، اور نیوزی لینڈ میں بھی۔کہاں ہے وہ خطہ زمین جہاں احمدی بستے ہیں اور ان کے اوپر سورج غروب ہوتا ہے اب تو وہ پہلی سی حالت نہیں رہی اور اطمینان قلب پیدا کرنے کے لئے ہر جگہ اللہ تعالیٰ کا یہ فعل جاری ہے۔اطمینانِ قلب حاصل کرنے کی انسان کو ضرورت ہوتی ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی اپنے ربّ کو ایک