خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 331 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 331

خطبات ناصر جلد سوم ٣٣١ خطبہ جمعہ ۱۴ستمبر ۱۹۷۰ء اپنے فضل سے ان کی عزت اس وجہ سے غیروں کے دل میں ڈالی ہے کہ ان کے وجود سے غیروں نے نور کی کرنیں نکلتی دیکھیں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے یہ فرمایا ہے کہ تربیت کے - لحاظ سے جماعت اپنے بلند مقام پر قائم رہے گی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ چند لوگوں کے علاوہ باقی جماعت بڑے بلند مقام پر قائم ہے اور دوسرے دلائل میں بھی ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے دلائل ایک بڑا سمندر ہے جو قیامت تک ختم نہیں ہوگا لیکن یہ سمندر بڑی بلندی پر ہے۔ہماری دنیا کا جو سمندر ہے وہ بلندی پر نہیں ہوتا اس واسطے اس کا وہ نتیجہ نہیں نکلتا جو بلندی پر واقعہ پانی کا نکلا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل کا سمندر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رویت اور شہادت کے نتیجہ میں ساتویں آسمان پر ہے۔آپ نے اپنے مہدی (إِنَّ لِمَهْدِينَا ) اور مسیح کو ساتویں آسمان پر دیکھا۔یہ عجیب بات ہے اس میں بھی آپ غور کریں کہ سا تو میں آسمان پر آپ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نہیں دیکھا جو آپ سے پہلے نسبتا مکمل شریعت لے کر دنیا کی طرف آئے تھے۔ساتویں آسمان پر آپ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا اور مسیح موعود کو دیکھا اور یہ ہر دو غیر تشریعی نبی ہیں پس روحانی بلندی کے اعتبار سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نسبتاً کامل شریعت حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تھی کیونکہ یہ قریب قریب زمانہ میں مبعوث ہوئے ہیں۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل اور دوسری برکات کا جو سمندر ہے وہ ساتویں آسمان پر ہے سات ہزارفٹ بلند پہاڑوں پر جو Lakes (لیکس ) ہوتی ہیں ان کے نتیجہ میں پہاڑوں پر چشمے پیدا ہو جاتے ہیں مگر سمندر کا جو پانی ہے اس کے نتیجہ میں چشمے پیدا نہیں ہوتے کیونکہ وہ سب سے زیادہ نشیب میں ہوتا ہے۔اسی سے ہم اپنی بلندی کو ناپتے ہیں جیسے مثلاً یہ محاورہ ہے ( جو سائنس میں مستعمل ہوتا ہے ) کہ سطح سمندر سے سات ہزارفٹ کی بلندی۔اگر چہ سمندر کا پانی عظیم ہے لیکن بے فیض ہے اس میں رطب و یا بس آ کر مل گیا ہے لیکن جو چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں میں Lakes (لیکس ) ہوتی ہیں یعنی بہت بڑی بڑی اور میل با میل چوڑی جھیلیں ہوتی ہیں۔ان کے نتیجہ میں کسی پہاڑی ٹکڑی سے آپ کو چھوٹا بڑا چشمہ نظر آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سمندر نور کا بھی اور دلائل کا