خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 244 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 244

خطبات ناصر جلد سوم ۲۴۴ خطبہ جمعہ ۲۴ / جولائی ۱۹۷۰ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے خدائی ہدایت سے محروم اقوامِ عالم کو حلقہ بگوش اسلام کر کے ان کی عزت اور احترام کو قائم کرنے کا عظیم الشان کام جماعت احمدیہ کے سپر دفرمایا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم دلیل اور نمونہ اور دردمندانہ دعاؤں کے ساتھ نہایت حسین پیرایہ میں دنیا پر یہ ثابت کر دیں کہ حقیقی عزت اور احترام اور اللہ تعالیٰ کا پیار اور اس کی رضا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق و محبت اور آپ کی غلامی میں ملتی ہے۔فرمایا۔اس لحاظ سے ہم پر بہت بڑی ذمہ واری عائد ہوتی ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے جہاں پیہم جانی اور مالی قربانیوں کی ضرورت ہے وہاں جماعتی ترقی اور غلبہ اسلام کے لئے نہایت درد والحاح سے دعا ئیں بھی کرنی چاہئیں۔مالی قربانی کے ضمن میں حضور نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار فرمایا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ جس طرح خلافت احمدیہ پر اس وقت تک ۶۲ سال گزر چکے ہیں اسی طرح نصرت جہاں ریز روفنڈ“ میں پاکستان کی جماعت کی مالی قربانیاں بڑھ کر ۶۲ لاکھ روپے تک پہنچ جائیں۔حضور کا یہ روح پرور خطبہ پون گھنٹے تک جاری رہا۔اس کے بعد حضور نے جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں اور پھر از راہ شفقت تمام احباب کو باری باری شرف مصافحہ بخشا۔(روز نامه الفضل ربوہ ۳۱ جولائی ۱۹۷۰ ء صفحہ ۳) 谢谢您