خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 225 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 225

خطبات ناصر جلد سوم ۲۲۵ خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء سہ رکنی کمیٹی میں ایک نوجوان کو نامزد کر کے اس کا اعلان کر دیا تاہم یہ مستقل نہیں ہے ہر سال میں بدل دیا کروں گا تا کہ دوسرے نو جوان آگے آئیں پھر ان کی عزت افزائی ہوگی اور کام کرنے اور ثواب کمانے کا موقع ملے گا۔پس جہاں جہاں بھی ہمارے نظام قائم ہیں ان کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے میں سمجھتا ہوں کہ نوجوانوں میں سے ۳۰ فیصدی کو اپنے مشوروں میں اور دوسرے جماعتی کاموں میں شامل کریں ورنہ اگلی نسل کو یہ پتہ ہی نہیں لگے گا کہ ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور انہیں کس طرح نباہنا ہے؟ اور ذمہ داریوں کو نباہ کر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے انعامات کس رنگ میں اور کن شکلوں میں نازل ہوتے ہیں ہم نے نسلاً بعد نسل خدا تعالیٰ کے فضلوں سے اپنے نو جوانوں کو متعارف کرواتے چلے جانا ہے انسان اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے تبھی متعارف ہوتا ہے جب وہ اللہ تعالیٰ کے لئے قربانی کرتا ہے اللہ تعالیٰ بڑا ہی پیار کرنے والا ہے۔وہ جو خلوص نیت کے ساتھ اس کی راہ میں اپنے نفس کو پیش کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو اس رنگ میں پاتے ہیں کہ انسانی دماغ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔بیسیوں چیزیں ہیں کہ جنہیں ان نعمتوں کو حاصل کرنے والا بیان نہیں کر سکتا یعنی اس کو اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ بیان کرے اس رنگ میں اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے ضرورت کے وقت بعض چیزوں کو بتانا بھی پڑتا ہے لیکن ایسی بے شمار چیزیں ہیں کہ جن کے بتانے کی نہ ضرورت ہے اور نہ اجازت ہے بہت ساروں کی اجازت نہیں ہوتی پس یہ جو ہماری نوجوان نسل ہے اس کو اپنے جماعتی کاموں میں شامل کرو تا کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول میں شامل ہوں ان کو پتہ لگے کہ قربانیاں ہیں کیا چیز؟ دنیا ہے کیا چیز ؟ دنیا کے ھوے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔کب اور کس نے یہ توفیق پائی کہ اللہ تعالیٰ کے منشاء کے خلاف جماعت احمدیہ کو ہلاک کر دے؟ کسی نے بھی یہ توفیق نہیں پائی انٹی سال سے دنیا اکٹھی ہو کر ہمیں مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔میں نے افریقہ والوں سے بھی یہ کہا اور وہ یہ سن کر بڑے خوش ہوئے کہ انٹی سال سے ساری دنیا کی طاقتیں اکٹھی ہوکر اس ایک آواز کو خاموش کرنے کے پیچھے لگی ہوئی ہیں جو یکہ و تنہا تھی جب وہ آواز اٹھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لیکن دنیا اسے خاموش نہیں کر سکی تمہاری آواز میں اسی آواز