خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 195 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 195

خطبات ناصر جلد سوم ۱۹۵ خطبہ جمعہ ۳/ جولائی ۱۹۷۰ء دیکھو پیچھے کیوں دیکھتے ہو؟ ویسے ان کے اندر آگے بڑھنے کی اہلیت پائی جاتی ہے۔وہ بڑی سمجھدار قوم ہے وہ توجہ سے پڑھتے ہیں اور وقت کو ضائع نہیں کرتے۔اس لئے وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ایک نسل کے بعد دوسری نسل آتی ہے پتہ ہی نہیں ہوتا ایک صبح کو دنیا اُٹھ کر دیکھتی ہے کہ جس قوم کو لوگ پیچھے مجھتے تھے وہ ان سے آگے نکل گئی ہے۔جاپان کی تاریخ میں ایسا ہی ہوا یورپ سمجھتا تھا کہ کوئی ایشیائی ملک ان سے آگے نہیں نکل سکتا مگر ایک صبح کو انہیں یہ اقرار کرنا پڑا کہ جاپان ان سے آگے نکل گیا یا کم از کم ان کے برابر آ گیا ہے(اعلان تو شاید برابر آنے کا کیا تھا کیونکہ اپنے سے آگے نکل جانے کا تو وہ مان نہیں سکتے تھے ) اور یہ اس لئے کہ جو ایک اندورنی تبدیلی رونما ہوتی ہے، ایک نسل کے بعد جب دوسری نسل وہ مقام حاصل کر رہی ہوتی ہے تو کسی کو پتہ ہی نہیں لگتا۔دنیا حیران رہ جاتی ہے۔یہ جو افریقہ میں اگلی نسل پرورش پا رہی ہے جسے میں دیکھ کر آیا ہوں اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے اور صداقت ان پر کھولے اور دین و دنیا کی حسنات سے ان کو نوازے۔وہ ایسے سعید فطرت ہیں کہ اگر ان کی صحیح تربیت کی جاسکے تو وہ دوسری قوموں سے آگے نکل جائیں گے۔روحانی لحاظ سے بھی وہ ہم سے آگے جا سکتے ہیں ہم نے کوئی Monopoly (اجارہ داری ) تو نہیں کی ہوئی اللہ تعالیٰ سے۔جو آدمی اس کی راہ میں زیادہ قربانیاں دے گا ، جو اس سے زیادہ پیار کرے گا ، جو دنیا کو چھوڑ کر اس کی طرف زیادہ توجہ کر رہا ہو گا اس سے وہ زیادہ پیار کرے گا کیونکہ قرآن کریم میں جو اصول بیان ہوئے ہیں اس کے خلاف تو نہیں ہوسکتا۔بہت سارے Digression (ڈائی گریشن ) یعنی ادھر ادھر بھی میں گیا ہوں۔حالات بھی بتائے تھے۔جو بات میں نے آپ سے اس وقت کہی ہے وہ خلاصہ یہ ہے کہ اسلام کی جنگ سوائے احمدیت کے کسی اور نے نہیں لڑنی اور جو اسلام کی جنگ لڑی جانی ہے اس کے بڑے محاذ دو ہیں ( اور چھوٹے چھوٹے محاذ بھی ہیں کسی وقت ان پر بھی روشی ڈالوں گا ) ایک دہریت اور لا دینیت کا محاذ اور دوسرا نام نہاد عیسائیت کا محاذ۔نام نہاد میں نے اس لئے کہا ہے کہ عیسائیت اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہے لیکن مادی لحاظ سے اور دنیوی طاقت کے لحاظ سے اس کا دنیا میں بڑا