خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 77 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 77

خطبات ناصر جلد سوم LL خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء شَاوِرُهُمْ میں بتایا کہ شہد کی مکھی کی طرح مومنین کی جماعت کی آراء سے استخراج کرو خطبه جمعه فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:۔فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ ۚ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ - إِنْ تَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۚ وَ إِنْ يَخْذُ لَكُم فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ - b (ال عمران : ۱۶۱،۱۶۰) اس کے بعد فرمایا:۔اس وقت میں نے تین نکاحوں کا اعلان کرنا تھا لیکن اب میں نے ارادہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ان نکاحوں کا اعلان مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد کروں گا ایک نکاح جس کا میں نے اعلان کرنا تھا وہ ہمارے مکرم محترم محمد یعقوب خاں صاحب کے صاحبزادہ کیپٹن عبدالسلام صاحب کا تھا دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جب ان پر رحم کرتے ہوئے اپنے فضل کے دروازے کھولے ہیں اور اس خاندان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منصب اور خلافت کی اہمیت کو پہچانے کی توفیق عطا کی ہے اور جہاں ایک دروازہ اس نے اپنی رحمت کا ان پر کھولا ہے