خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 551 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 551

خطبات ناصر جلد سوم ۵۵۱ خطبہ جمعہ ۱۷؍ دسمبر ۱۹۷۱ء ہمیں عہد کر لینا چاہیے کہ جب تک جنگ نہیں جیت لیتے ہتھیار نہیں ڈالیں گے خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ دسمبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جنگ کے دوران بعض محاذوں پر پیچھے بھی ہٹنا پڑتا ہے۔لوگ گھر بھی جاتے ہیں، علیحد ہ بھی ہو جاتے ہیں اور فوجیں پوری طرح احاطے اور نرغے میں بھی آجاتی ہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اڑھائی تین سال تک محصور بھی رہے اور بعض دفعہ وقتی طور پر بالکل اکیلے بھی رہ گئے۔(۱) '' بعض اوقات تو ایسا خطرناک حملہ ہوتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عملاً اکیلے رہ جاتے تھے چنانچہ ایک وقت ایسا آیا کہ آپ کے ارد گر د صرف بارہ آدمی رہ گئے اور ایک وقت ایسا تھا کہ آپ کے ساتھ صرف دو آدمی ہی رہ گئے۔(۲) مقدمتہ الجیش ابتری کے ساتھ بے قابو ہو کر پیچھے ہٹا اور پھر تمام فوج کے پاؤں اُکھڑ گئے۔صحیح بخاری میں ہے فَاذْبَرُوا حَتَّى بَقِيَ وَحْدَہ یعنی سب لوگ ٹل گئے اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) اکیلے رہ گئے۔۱۵ اور اکیلے سے یہی مراد ہے کہ آپ کے ساتھ چند ساتھی رہ گئے تھے اور پھر وہ وقت بھی گذر گیا۔بعض جگہ غیر کی نظر میں بظاہر بڑا نقصان اُٹھایا اور دشمن کی نظر میں ایک قسم کی وقتی طور پر