خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 38
خطبات ناصر جلد سوم ۳۸ خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۷۰ء 609 بڑھتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ اس دنیا کی یا اُس دنیا کی ہلاکت تک اس شخص کو پہنچا دیتی ہے۔اگر اقتدار کا جنون سوار ہو تو ایسا انسان تمام حقوق پامال کرتا چلا جاتا ہے اور کہیں اسے قرار نہیں آتا لیکن جب فطرتِ صحیحہ ہو اور حقیقی خوشی اور لذت اللہ تعالیٰ کے قرب میں پائی جائے تو انسان یہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ قرب حاصل کرتا چلا جائے۔دنیا کی دولتیں اور دنیا کی جاہ وحشمت تو محدود ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے قرب اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے جلوے غیر محدود ہیں کسی جہت سے بھی اُن کا احاطہ اور ان کی حد بست نہیں کی جاسکتی۔پس جس وقت انسان روحانی میدانوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف حرکت کرتے ہوئے اس کے قرب کے حصول کے لئے بڑھ رہا ہوتا ہے تو یہی کوشش ایسی ہوتی ہے کہ جو فطرت کے اس تقاضا کو پوری کر سکے کہ اُسے غیر متناہی ترقیات چاہئیں اور اُسی کی جستجو میں وہ ہمہ وقت مشغول رہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان آیات کے آخر میں یہ فرمایا ” إِنَّ اللهَ عِنْدَةٌ اَجْرٌ عَظِیم “ (التوبة: ۲۲) کہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ایک ایسی ذات ہے کہ جب وہ اجر دینے لگے نیکیوں کا، جب قبول کرنے لگے تمہارے مجاہدات کو تو وہ اجر اتنا عظیم ہو گا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اجر تصور میں نہیں آسکتا۔غرض ان آیات میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر تم اپنی فطرت کی اس خواہش کو ، اس Urge (ارج) کو پورا کرنا چاہتے ہو کہ غیر متناہی خوشیاں، غیر متناہی لذتیں ، اللہ تعالیٰ کی غیر متناہی ( نہ ختم ہونے والی) رضا تمہیں حاصل ہو تو یہ چیز تمہیں صرف اللہ سے مل سکتی ہے، اس کی طرف تم رجوع کر وا گر تم بھٹک گئے ، اگر تم نے صراط مستقیم کو چھوڑ دیا، اگر تم اس خواہش کو نہ سمجھے اور اس کی سیری کے لئے صحیح کوشش نہ کی تو دنیا کی حرام کمائی بہت حد تک تمہیں مل جائے گی مگر وہ عظیم نہیں ہوگی۔دنیا کا اقتدار بھی شاید تم پالو ایک وقت تک لیکن ہمیشہ کے لئے اور دنیوی لحاظ سے بھی ایسی عزت تمہیں نہیں ملے گی کہ جو اتنی بڑی ہو کہ اس سے بڑھ کر تصور میں نہ آسکے وہ عزت، پیار کا وہ مقام اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں محبت کے جلوے جو نہ ختم ہونے والے ہیں یہ ابدی اور لا متناہی اجر تم اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں محبت کے جلووں ہی میں دیکھ سکتے ہو کہیں اور تمہیں نہیں مل سکتا۔پس اجر عظیم کی خواہش انسان کے دل میں ہے اجر عظیم کا حصول انسان کے لئے ممکن قرار