خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 475 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 475

خطبات ناصر جلد سوم ۴۷۵ خطبہ جمعہ ۱۵/اکتوبر ۱۹۷۱ء دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابی عطا کرے اور دشمن ناکام و نامراد ہو خطبه جمعه فرموده ۱۵ اکتوبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔الحمد لله طبیعت پہلے سے بہت اچھی ہے۔۲۱ جنوری کو میں گھوڑے سے گرا تھا اور اس کے بعد بارہ ہفتے ڈاکٹروں کے مشورہ سے لیٹنا پڑا۔جہاں تک ریڑھ کی دو ہڈیوں کے صحت یاب ہونے کا تعلق تھا، وہ تو ڈاکٹر کہتے تھے کہ جس طرح نو جوانی کی حالت میں بجڑ جانا چاہیے اُسی طرح ۲۱ دن کے بعد وہ ٹھیک ہوگئیں۔پہلے ذرا نرم، پھر اس کے بعد ان کے اندر سختی بھی آگئی لیکن ایک تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کمر کے اعصاب میں بھی چوٹ آئی تھی دوسرے لمبا عرصہ لیٹنے کی وجہ سے جگر پر اثر پڑا پھر لمبا عرصہ لیٹنے کی وجہ سے کان کے پیچھے ایک مائع سا ہوتا ہے جو انسان کے BALANCE ( بیلنس) یعنی توازن کو قائم رکھتا ہے۔اس کے اُو پر بھی اثر پڑا نیز لمبا عرصہ لیٹنے کی وجہ سے ورزش نہیں ہوئی اس واسطے خون میں شکر کی زیادتی ہو گئی اور لمبا عرصہ لیٹنے کی وجہ سے گھٹنوں میں سختی آگئی۔یہ عوارض دراصل گرنے کی وجہ سے چوٹ کے نتیجہ میں نہیں بلکہ ایک لمبا عرصہ لیٹنے کے نتیجہ میں پیدا ہو گئے۔چکر ایک وقت میں اتنے شدید تھے کہ بڑی سخت تشویش اور گھبراہٹ پیدا ہوتی