خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 406
خطبات ناصر جلد سوم ۴۰۶ خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۷۰ء سوال کا جواب یہی دیا تھا کہ لِيَطْمن قلبى (البقرة : (۲۶) اس لئے وضاحت چاہتا ہوں کہ مجھے اور زیادہ اطمینان ہو۔چنانچہ ہمارے دل کو مطمئن کرنے کے لئے اور ہمارے ایمان اور یقین کو پختہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کا یہ فعل ہر روز ہمیں بتا رہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہے اور اس کے وعدے اور بشارتیں ہمیں حاصل ہیں اور اس کی باتیں بدلا نہیں کرتیں اس لئے دنیا جو کہے اور جو کرے اس کی آپ کو کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہیے۔وہ کمزور انسان جو اپنے رب کی گود میں بیٹھا ہے وہ کسی اور سے کیسے ڈرے گا ؟ جب کہ وہ بچہ بھی نہیں ڈرتا جوا اپنی ماں کی گود میں بیٹھا ہوتا ہے۔حالانکہ اس کی ماں کو تو کوئی طاقت حاصل نہیں ہے ہمارے رب کے پاس تو ساری طاقتیں ہیں۔اس لئے اگر ان پاک فضاؤں میں شور بپا ہو۔اگر کفر کے فتوے اور زیادہ گونجنے لگیں ، اگر ہمارے ساتھ اور استہزاء کیا جائے اور ہمیں دکھ دینے یا مارنے یا مٹانے کے دعوے جتھوں اور جلوسوں میں کئے جائیں تو عدد جب بڑھ گیا شور و فغاں میں نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں اس وقت اپنی تدبر پر بھروسہ نہ کرنا بلکہ اس وقت اپنے رب کی پناہ میں پناہ لینا اور اسی کو اپنا سہارا بنا نا پھر دنیا جماعت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی اور نہ ہی انشاءاللہ اس کا کچھ بگاڑ سکے گی کیونکہ لا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ الله - روزنامه الفضل ربوه ۲۷ نومبر ۱۹۷۰ء صفحه ۲ تا ۴)