خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 401
خطبات ناصر جلد سوم ۴۰۱ خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۷۰ء الہی جماعتیں یقین رکھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور بشارتوں کو دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۶ / نومبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورہ انعام کی یہ آیت تلاوت فَصَبَرُوا عَلَى مَا كَذِبُوا وَ أَوذُوا حَتَّى أَنهُمُ نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ - (الانعام : ۳۵) اس کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ نے فرمایا:۔پچھلے دنوں مجھے نزلے اور کھانسی کی بہت تکلیف رہی۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اب بہت حد تک بیماری دور ہوگئی ہے لیکن بیماری اور ضعف پیدا کر نیوالی دوائیں جو اس بیماری میں استعمال کی گئی ہیں ان کی وجہ سے ابھی تک کمزوری ہے دعا ہے اور آپ کی دعا بھی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کامل صحت عطا فرمائے اس وقت سورت انعام کی جو آیت میں نے پڑھی ہے اس میں ہمیں بنیادی بات یہ بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم شدہ سلسلے اور جماعتیں اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کلمات یعنی اس کی بشارتوں اور وعدوں کو دنیا کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی۔