خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 363 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 363

خطبات ناصر جلد سوم ۳۶۳ خطبه جمعه ۱٫۲ کتوبر ۱۹۷۰ء میں آجائے گی پھر ربیع کی فصل بھی آجائے گی تو ان میں سے بہت سارے (اس تحریک میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو جائیں گے ویسے بھی زمیندار میں کچھ ہچکچاہٹ ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے کیونکہ فصل جب تک گھر نہ آجائے اس کا اعتبار نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ ہزار ہا آزمائشیں رکھتا ہے میں بھی خاموش ہوں اور وہ بھی خاموش ہیں۔میں خاموش بھی ہوں اور دعا بھی کر رہا ہوں۔کاش! میرے زمیندار بھائی جو ہیں وہ خاموش بھی رہیں اور دعا بھی کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی فصلوں میں برکت ڈالے پھر ان کو تو فیق بھی دے کہ اس کی راہ میں پھر قربانیاں دیں اور انشاء اللہ اب مجھے امید ہے کہ یہ تعداد بھی پانچ ہزار تک پہنچ جائے گی اس وقت تک کوئی ستائیس اٹھائیس سو تک ہے کوشش تو زیادہ کی ہے جو پانچ سو سے کم چندہ دینے والے ہیں وہ تو کسی شمار میں نہیں آتے ہمارے شمار میں نہیں آتے اللہ تعالیٰ کے شمار میں تو ہیں وہ بھی اگر ملائے جائیں تو چندہ دینے والے شاید پانچ ہزار تک پہنچ جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کو سامنے رکھ کر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ باسٹھ لاکھ (کم از کم ) روپیہ دینے والوں کی تعداد پانچ ہزار کی ہو جائے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس تعداد کو با برکت تعداد بنا دے۔دراصل تعداد بھی کوئی چیز نہیں پیسہ بھی کوئی چیز نہیں اللہ کی برکت چاہیے پھر کام ہوتے ہیں۔اسی طرح باہر کی جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں مثلاً ( حالیہ سفر افریقہ و یورپ میں ) میں لنڈن میں ٹھہرا تو انگلستان کی جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں وہاں ڈنمارک کے ایک دوست آئے ہوئے تھے۔ڈنمارک بعد کا مشن ہے۔یہ نوجوان مشن ہے میرا خیال ہے کہ یہ مشن اس چندہ میں یورپ میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔دو ہزار پاؤنڈ تک ان کا چندہ پہنچ گیا ہے۔ان کی ( تعداد کے لحاظ سے ) تربیت کے لئے زمانہ لازم ہے تربیت زمانہ کا مطالبہ کرتی ہے زمانہ گذرنے پر آہستہ آہستہ تربیت پختہ ہوتی ہے یہی خدا کا اصول ہے ڈنمارک ایک نیا اور نو جوان مشن ہے وہ دوسروں سے آگے نکل گیا ہے اب انشاء اللہ تعالیٰ اُمید ہے کہ دوسرے ملکوں کو بھی غیرت آئے گی آج بھی مجھے خط ملا ہے کہ ہمیں پتہ نہیں کہ یہ تحریک ( نصرت جہاں ریزروفنڈ کی ) ہمارے ملک کے لئے بھی ہے یا نہیں خود تو ہم فیصلہ کر نہیں سکتے اس کے متعلق ہمیں بتایا جائے اب تو یہ تحریک عالمگیر بن گئی ہے۔