خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 355
خطبات ناصر جلد سوم ۳۵۵ خطبه جمعه ۲/اکتوبر ۱۹۷۰ء اصلاح کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہے اور اصلاح ایک خاص جذ بہ کا تقاضا کرتی ہے خطبه جمعه فرموده ۲ /اکتوبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔الیکشن کے سلسلہ میں جو مختلف سیاسی پارٹیاں جلسے جلوس وغیرہ کر رہی ہیں اس کے نتیجہ میں ہمارے ملک کی فضا میں کافی تلخی پیدا ہوگئی ہے اس تلخی کو دور کرنے کی (میں سمجھتا ہوں ) بڑی بھاری ذمہ داری جماعت احمدیہ پر ہے۔اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اللہ تعالیٰ نے اسلام کی صحیح تعلیم ( جو اس زمانہ کی اور پھر آئندہ آنے والے زمانے کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے والی اور مسائل کو سلجھانے والی ہے وہ ) ہمیں ملی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند کی حیثیت میں اس لئے ظاہر ہوئے تھے کہ دنیا کے مسائل صحیح معنی میں اور حقیقی طور پر حل ہوسکیں۔ہمیں اچھی طرح سے یہ سمجھایا گیا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں رکھنی اگر ہمارے دشمن بھی اپنی غلطیوں کے نتیجہ میں یا جہالت کی وجہ سے ہماری پاکستان کی پاک فضا میں (جو پاک ہی ہونی چاہیے اللہ کرے ہو جائے ) فتنہ اور فساد پیدا کریں تب بھی ہمارے دلوں میں ان کے لئے دشمنی نہیں ہم فتنہ کے تو دشمن ہیں ہم فساد کے تو دشمن ہیں لیکن مفسد کے دشمن نہیں کیونکہ اصلاح کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہے اور