خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 341 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 341

خطبات ناصر جلد سوم ۳۴۱ خطبه جمعه ۲۵ستمبر ۱۹۷۰ء یومِ آخرت پر اپنے ایمان کو پختہ کرو اور اسے مستحکم بناؤ خطبه جمعه فرموده ۲۵ ستمبر ۱۹۷۰ ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:۔وَابْتَغِ فِيمَا أَنكَ اللهُ النَّارَ الْآخِرَةَ - (القصص : ۷۸) وَ مَنْ اَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَبِكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَشْكُورًا - (بنی اسراءیل : ۲۰) اور اس کے بعد فرمایا:۔میں اس مضمون پر خطبہ دے رہا ہوں کہ اپنے ایمانوں کو پختہ کرو اور مستحکم بناؤ۔میں اس سے قبل چند باتیں بتا چکا ہوں میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان بشارتوں پر بھی ایمان لانا ضروری ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہی سلسلوں کو دی جاتی ہیں میں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کی عظیم بشارتیں ملی ہیں اور میں نے اس طرف بھی جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ جب کسی الہی سلسلہ کو عظیم بشارتیں ملیں تو اس سلسلہ یا جماعت پر عظیم ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔اصولی طور پر جماعت الہیہ کو آخری اور کامل غلبہ کی بشارت دی جاتی ہے اس دنیا میں بھی