خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 333 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 333

خطبات ناصر جلد سوم ۳۳۳ خطبہ جمعہ ۴ ستمبر ۱۹۷۰ء گھانا میں کوئی نائیجیریا میں کوئی گیمبیا میں کوئی سپین میں، کوئی جرمنی میں ، کوئی یورپ کے دوسرے ممالک میں کوئی کمیونسٹ ممالک میں وہی پانی جو آب محمد ہے یعنی آب زلال محمد اس پانی کے چشمے آپ کی Lake (لیک) ہی سے نکلیں گے اور وہ سیراب کریں گے ) اور سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔“ آپ نے بڑی تحدی سے پھر آگے فرمایا :۔”سواے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس تحدی کے ساتھ اور جس یقین اور وثوق کے ساتھ یہ فرمایا ہے کہ اے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔ہر احمدی کے دل میں ان بشارتوں کے متعلق یہ وثوق اور یہ یقین پیدا ہونا چاہیے اور قائم ہونا چاہیے۔یہ ہماری ذمہ واری ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ان ذمہ واریوں کر نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )