خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 127 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 127

خطبات ناصر جلد سوم ۱۲۷ خطبہ جمعہ ۱۲ جون ۱۹۷۰ء مجھے امید ہے عوام میرے ساتھ تعاون کریں گے میں نے ایک دن پہلے کمیٹی بنائی تھی چنانچہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے اس نو احمدی دوست جس کے متعلق آپ نے اخبار میں پڑھا ہوگا کہ میں نے کہا تھا Before the sun sets یعنی سورج غروب ہونے سے قبل تم احمدیت میں داخل ہو گے اور وہ ہو گیا تھا۔یہ ڈپٹی سیکرٹری ہے اور کھاتا پیتا آدمی ہے اس نے مرسیڈیز کا ررکھی ہوئی ہے میں نے اسے کہا کہ تم جاؤ اور اس گورنر سے کہو کہ ہم تمہاری سٹیٹ میں فوری طور پر چارسکول کھولتے ہیں دولڑکیوں کے اور دو لڑکوں کے ہمیں تمہارے تعاون کی ضرورت ہے اور یہ صرف دو قسم کے تعاون ہیں ایک یہ کہ سکول کھولنے کے لئے ہمیں زمین دو کیونکہ یہ ہم باہر سے نہیں لا سکتے اور دوسرے یہ کہ ٹیچرز کے لئے Entry permit انٹری پرمٹ ) دو کیونکہ اس کے بغیر وہ تمہاری سٹیٹ میں آنہیں سکتے چنانچہ وہ اس پیشکش کو سن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ میں آپ سے ہر قسم کا تعاون کروں گا سکولوں کے اجراء میں آپ ہماری مدد کریں۔ویسے اس نے یہ بھی کہا کہ ایک فارمل خط لکھ دیں کہ یہ ہم نے پیشکش کی ہے چنانچہ اس پر اس نے اپنےLand deptt (لینڈ ڈیپارٹمنٹ ) کو کہا کہ جہاں بھی یہ زمین پسند کریں وہاں ان کو زمین دی جائے اور محکمہ تعلیم کو کہا کہ ان کی طرف سے محکمہ میں مزید کسی درخواست کے آنے کا انتظار نہ کرو بلکہ جو فارمل کارروائی ہے یعنی فارم وغیرہ بھرنے ہوتے ہیں وہ فارم ان کو بھجوا دو تا کہ یہ کارروائی جلدی ختم ہو جائے سکول ٹیچرز نے آنا ہے اور بہت ساری حکومت سے اجازتیں لینی پڑتی ہیں۔اور وہ ہمارے’وزیری‘ سے کہنے لگا (حالانکہ وہ غیر احمدی ہے ) کہ میں بہت خوش ہوں آپ نے یہ کام اپنے ہاتھ میں لینے کی پیشکش کی ہے میں آپ کو یہ بتا تا ہوں کہ اگر آپ لوگ نارتھ ویسٹرن سٹیٹ یعنی سکوتو ( جو در اصل عثمان بن فودی کا گھر ہے یہ ایک مجدد تھے جو اس علاقے میں پیدا ہوئے تھے میں ان کا ذکر وہاں جانے سے پہلے بھی کر چکا ہوں) کے علاقے کے لوگوں کے دل احمدیت کے لئے جیت لیں تو تمام شمالی مسلم علاقہ احمدی ہو جائے گا اس واسطے آپ کوشش کریں اور یہاں سکول کھولیں۔پھر اس کے بعد ہم گھانا میں آئے وہاں غور کیا پھر آئیوری کوسٹ میں مشورے کئے پھر لائبیریا میں گئے وہاں غور کیا اور دوستوں سے مشورے کئے اور منصوبے بنائے وہاں کے صدر