خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 1

خطبات ناصر جلد سوم 1 خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۰ء ہمارا دل رحمن کی حمد سے معمور ہے ختم ہونے والا جلسہ بہت بابرکت جلسہ تھا خطبه جمعه فرموده ۲/جنوری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا دل اپنے رب رحمن کی حمد سے اور شکر سے معمور ہے۔اس نے وقت سے بھی پہلے یہ بشارت دی تھی اور بہت سے دوستوں کو خوابوں کے ذریعہ یہ بتایا تھا کہ یہ ہمارا جلسہ سالانہ جوابھی چند دن ہوئے ختم ہوا ہے وہ بہت بابرکت جلسہ ہو گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور اس کی رحمتوں۔کو خاص طور پر احمدی بھائیوں نے آسمان سے نازل ہوتے دیکھا یا محسوس کیا۔ہمارے زمیندار بھائی اپنے احساسات کا اظہار علماء کی طرح تو نہیں کر سکتے اور نہ وہ کرتے ہیں لیکن اپنے بیان میں وہ بڑے زندہ محاورے استعمال کر جاتے ہیں۔بیسیوں احمدی زمینداروں نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ جلسہ پر جو دیکھا جو سنا وہ تو ٹھیک تھا دیکھا بھی اور سنا بھی لیکن احساس یہ تھا کہ جیسے آسمان سے اللہ تعالیٰ کی برکت نازل ہو رہی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ کی برکتوں کے متعلق احمدی بھائیوں اور بہنوں کو بہت سی خوا ہیں دکھا ئیں اور یہ بتایا کہ یہ جلسہ بڑی رحمتوں اور برکتوں والا جلسہ ہو گا۔ان میں سے ایک خواب جو ہماری ایک بہن کی ہے وہ دوستوں کو میں سنادیتا ہوں چٹا گانگ سے ہمارے بھائی