خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 95 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 95

خطبات ناصر جلد سوم ۹۵ خطبہ جمعہ ۱۷ /اپریل ۱۹۷۰ء احمدیت انسانوں کی بنائی ہوئی تنظیم نہیں ہے اس کی بنیاد خود اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ را پریل ۱۹۷۰ ء بمقام مسلم ٹیچرز ٹریننگ کالج لیگوس۔نائیجیریا ( نوٹ :۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ خطبہ انگریزی زبان میں ارشاد فرمایا تھا جس کا اردو ترجمہ افادہ احباب کے لئے درج ذیل ہے۔) انسانوں کی خود اپنے ہی ہاتھوں قائم کی ہوئی تنظیم کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کے اراکین نے آپس میں یہ عہد کیا ہے کہ وہ مل جل کر کام کریں گے اور ایک مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرتے رہیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت اس سے بالکل مختلف ہوتی ہے اس کی حیثیت ایک کلب کی سی نہیں ہوتی یہ ایک جماعت ہوتی ہے جسے اللہ تعالیٰ خود اپنے ہاتھ سے قائم کرتا ہے اور جس پر اس کی برکتیں نازل ہوتی ہیں۔در حقیقت ان دونوں میں فرق کو یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ جب لوگ باہم مل کر کوئی تنظیم قائم کرتے ہیں تو وہ اس بات کے بھی مجاز ہوتے ہیں کہ اس تنظیم کو توڑ ڈالیں لیکن جب اللہ تعالیٰ کسی جماعت کو قائم کرتا ہے تو دنیا میں کوئی فرد یا کوئی ادارہ نہ اس بات کا حق رکھتا ہے اور نہ ہی اسے یہ قدرت حاصل ہوتی ہے کہ اس جماعت کو تو ڑ دے۔انسانوں کی قائم کردہ تنظیمیں ایک سے زیادہ حصوں میں بٹ سکتی ہیں اور اکثر بٹ بھی جاتی ہے اور ان میں سے ہر ایک حصہ کو اتنے ہی