خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 76 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 76

خطبات ناصر جلد سوم نعرہ لگائیں کہ ۷۶ خطبہ جمعہ ۲۰ / مارچ ۱۹۷۰ء انسانیت زنده باد دوسرے بھی یہ نعرہ لگاتے ہیں۔ہم اسے سن کر خوش ہوں گے لیکن ہمارے نزدیک ان کے نعرے مجو بانہ نعرے ہوں گے۔ان کے نعرے عارفانہ نعرے نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس عرفان پر ہمیشہ قائم رکھےاور اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ یہ تو فیق دے کہ ہم دنیا پر یہ ثابت کرتے رہیں کہ ہم ہی اس بات کے حقدار ہیں کہ خاتم الانبیاء زندہ باد کا نعرہ لگائیں اور ہم ہی اس بات کے حق دار ہیں کہ انسانیت زنده باد کا نعرہ لگائیں اللہ تعالیٰ کی توفیق ہی سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔(روز نامه الفضل ربو ه۲۹ / مارچ ۱۹۷۰ ء صفحه ۱ تا ۶ )