خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 49 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 49

خطبات ناصر جلد سوم ۴۹ خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۷۰ء ہماری جماعت کے تعلیمی اداروں کا تعلیمی ، تربیتی اور اخلاقی معیار بہت بلند ہونا چاہیے خطبه جمعه فرمود ه ۶ / مارچ ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے طبیعت پہلے سے بہت اچھی ہے ، الْحَمدُ لِلہ لیکن ابھی پورا افاقہ نہیں ہوا اور کل سے نزلے کی بھی شکایت ہو گئی ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے دوست دعا سے مددفرماویں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ سے بنی نوع انسان کی خدمت کے جو مختلف کام لئے ہیں ان میں تعلیمی خدمت بھی شامل ہے ہماری جماعت کے تعلیمی ادارے تین قسموں میں منقسم ہوتے ہیں ایک تو وہ تعلیمی ادارے ہیں جو پاکستان سے باہر کام کر رہے ہیں دوسرے وہ تعلیمی ادارے ہیں جو ربوہ سے باہر پاکستان میں کام کر رہے ہیں اور تیسرے وہ تعلیمی ادارے ہیں جور بوہ میں کام کر رہے ہیں۔بیرونِ پاکستان تعلیمی ادارے جو باقاعدہ ادارے کی شکل میں کام کر رہے ہیں وہ زیادہ تر افریقہ کے ممالک میں ہیں یہ ممالک کئی صدیوں سے سیاسی حالات اور بعض دیگر وجوہ کی بناء پر تعلیم میں بڑے پیچھے تھے خصوصاً ان ممالک کی مسلمان آبادیاں تو تعلیم میں بہت ہی پیچھے تھیں اُس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذہن کو اللہ تعالیٰ نے اس طرف متوجہ کیا کہ ان ممالک کی تعلیمی خدمت بھی کرنی چاہیے چنانچہ مختلف ممالک میں مختلف معیار