خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 48
خطبات ناصر جلد سوم ۴۸ خطبہ جمعہ ۲۷ فروری ۱۹۷۰ء پہچاننے لگے اور یہ فریضہ آج صرف جماعت احمدیہ کے سپر د کیا گیا ہے جیسا کہ آج کی دنیا اس پر شاہد ہے۔پس اس عظیم ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اور اس لئے کہ تاہم اس کے بدلہ میں اُن عظیم الشان بشارتوں کے بھی وارث بنیں جو بشارتیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں دی گئی ہیں۔ہمیں ہر آن چوکس اور بیدار رہ کر باقاعدگی کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اور اپنے بجٹ کے مطابق مالی جہاد کے نتائج نکالنے چاہئیں جہاں ہم اپنے اوقات کو اور اپنی عزتوں کو اور اپنے دماغوں کو اور اپنے آراموں کو اور اپنی اولا دوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں وہاں ہم پر یہ بھی لازم ہے کہ اپنے اموال کو بھی اس کی راہ میں پیش کریں۔خدا کرے کہ ہماری یہ پیشکش اس کے حضور قبول ہو اور اس کی مقررہ جزا کے ہم وارث ٹھہریں اور اس کے پیار کو ہم پائیں۔روزنامه الفضل ربوه ۶ / مارچ ۱۹۷۰ء صفحه ۳) 谢谢谢