خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 546
خطبات ناصر جلد سوم ۵۴۶ خطبہ جمعہ ۱۳ دسمبر ۱۹۷۱ء پس ہمیں دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے شیطانی وساوس سے محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ ہمارے ایمانوں کو اور ہمارے یقینوں کو پختہ کرے اور اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال بجالانے کی توفیق عطا کرتا رہے اور ان اعمال میں اگر کوئی بشری کمزوری رہ جائے تو اس کی مغفرت کی چادر اُسے ڈھانپ لے اور ہمیں حقیقی معنی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد بنادے اور اس روحانی ورثے کا وارث بنا دے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا تھا۔( اللهم آمین) (روز نامه الفضل ربوه ۱۲ دسمبر ۱۹۷۱ ء صفحه ۲ تا ۴)