خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 441 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 441

خطبات ناصر جلد سوم ۴۴۱ خطبہ جمعہ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۷۰ء اگر چہ مادی سہارا تو ہمارے پاس نہیں لیکن ہمارے جیسے بیوقوفوں کو مادی سہارے کی ضرورت بھی نظر نہیں آتی۔ہم نے ان مادی سہاروں پر تکیہ کیسے اور کیوں کرنا ہے جبکہ وہ جو سہاروں کا سہارا ہے اس کا سہارا ہمیں حاصل ہے یا ہم اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس لئے میں دعا کی تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ ساری جماعت مل کر یہ دعا کرے کہ وہی جو سہاروں کا بھی سہارا ہے اور بے کسوں کا محافظ اور ان کو امان دینے والا ہے اور دنیا جن کے پیچھے بے عزت کرنے کے لئے پڑ جاتی ہے ان کے لئے عزت کا سامان کرنے والا ہے۔اس کی محبت ذاتیہ کو ہم پالیں اور وہ اپنے منصوبے ہماری حفاظت اور امان کے لئے چلائے اور ہمیں کہے کہ تم بے فکر ہو کر اپنے جلسے کے کام کرو اور کسی چیز سے نہ ڈرو۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔“ 66 از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢