خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 407
خطبات ناصر جلد سوم ۴۰۷ خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۷۰ء اسلام کے پیغام محبت ، خدمت اور مساوات سے لوگوں کے قلوب کو فتح کیا جاسکتا ہے خطبه جمعه فرموده ۲ دسمبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم ایک کامل اور مکمل شریعت ہے سینکڑوں احکام اس میں دیئے گئے ہیں جب ہم اس عظیم شریعت اور ہدایت اور کامل کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ بعض دفعہ حکم حکم کی صورت میں دیا گیا ہے اور بعض دفعہ حکم مومن کی صفت کی صورت میں دیا گیا ہے۔مثلاً بعض جگہ یہ کہا گیا ہے کہ نمازوں کو شرائط کے ساتھ ادا کرو۔اور زکوۃ کو پابندی کے ساتھ دو اور بعض جگہ یہ کہا گیا ہے کہ مومن کی صفت یہ ہے کہ وہ نماز کو شرائط کے ساتھ ادا کرنے اور زکوۃ دینے والا ہے۔اس میں ایک حکمت یہ ہے کہ جب صفت کے طور پر الہبی منشاء ظاہر کیا جاتا ہے اس میں یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ دین اسلام دین فطرت ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت کو ایسا بنایا ہے کہ وہ ارتقائی مدارج میں سے گزرنے کے بعد ایسے مقام پر پہنچ چکی ہے کہ وہ شریعت کے تمام احکام کا بوجھ برداشت کر سکے اور چونکہ فطرت کے مطابق احکام دیئے گئے ہیں اس لئے ہر وہ شخص جس کی فطرت صحیحہ ہے یعنی جو کامل مومن ہے وہ ایسا ہی ہے۔کیونکہ فطرت کے مطابق دینِ اسلام ہے اور فطرت کا تقاضا پورا ہوتا ہے جب دین اسلام کا حکم مانا جائے اور اس کے مطابق کام کیا جائے۔اللہ تعالیٰ نے فطرتِ انسانی میں ایک بات یہ رکھی ہے کہ وہ اپنی نوع سے محبت کرتا ہے اور اس کے لئے قربانی دینے کی خواہش