خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 372
خطبات ناصر جلد سوم ۳۷۲ خطبہ جمعہ ۹/اکتوبر ۱۹۷۰ء کے بغیر حاصل کی جاسکتی ہے کمزور تو ہیں ہم لیکن اگر ہمارا زندہ تعلق اپنے رب کریم سے پیدا ہو جائے تو ہم محض اس کی مدد اور نصرت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔یہاں ایک اور بات بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے حصول کے لئے حقیقی دعا کی ضرورت ہے۔ہم دعا کے بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کو حاصل نہیں کر سکتے۔اس لئے جو دعا نہیں کرتا وہ اپنے بے نیاز اور غنی خدا سے دور رہتا ہے جو اس کی پرواہ نہیں کرتا اللہ بھی اس کی پرواہ نہیں کرتا دعا حقیقی ہونی چاہیے۔دعا اپنی تمام شرائط کے ساتھ ہونی چاہیے لیکن دعا ہونی چاہیے اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کے مضمون پر بڑی تفصیلی اور گہری بحث کی ہے۔ایک فلسفی دماغ کو بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے اور ایک عام انسان کو بھی یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَو لَا دُعَاءُ كُمُ (الفرقان :۷۸) کہ جب تک تم دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو پختہ نہیں کرو گے اور اس کی قدرت اور طاقت کو جذب نہیں کرو گے اس وقت تک اللہ تمہاری مدد نہیں کرے گا اور جب اللہ تمہاری مدد نہیں کرے گا تو تم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مختصر سی دعا میں ہم پر یہ واضح کیا ہے کہ اگر ہم اپنے مقصد کو پہچانتے ہیں جو یہ ہے کہ حجت اسلام ساری دنیا پر پوری ہو جائے۔اگر ہم اپنے نفس کی عاجزی اور بے کسی کا احساس رکھتے ہیں ، اگر ہم اپنے رب کی کامل طور پر معرفت رکھتے ہیں کہ جس کے نتیجہ میں انسان یہ سمجھتا ہے کہ جوتی کا تسمہ ہو یا تمام دنیا میں حجت اسلام کو پورا کرنا ہو اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا۔اس لئے ہر دم اور ہر آن اپنی بقا اور اپنی جد و جہد میں کامیابی اور مثمر ثمرات ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ کی قوت اور اس کی طاقت اور اس کی مدد و نصرت کی ضرورت ہے اس لئے آج میں پھر اپنے بھائیوں اور بہنوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دعاؤں کی طرف بہت متوجہ ہوں اور عاجزانہ طور پر اور عاجزی کے اس احساس کو شدت کے ساتھ اپنے دل میں پیدا کر کے اور سوز و گداز کے ساتھ اور ایک تڑپ کے ساتھ محبت ذاتیہ الہیہ کی آگ کے شعلوں میں داخل ہو کر وہ اپنے رب کے حضور پہنچنے کی کوشش کریں