خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 340 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 340

خطبات ناصر جلد سوم ۳۴۰ خطبہ جمعہ ار ستمبر ۱۹۷۰ء اور معرفت صفات باری کے متعلق اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان اور ان کے جلووں کا مشاہدہ کرنے کے سلسلہ میں اگر ہم اس قسم کے ایمان پر قائم رہیں گے تو انشاء اللہ غلبہ ہمیں ہی نصیب ہوگا۔قربانیاں ہمیں ہی دینی پڑیں گی حاسد نا کام ہی رہیں گے۔خدا تعالیٰ کی مدد کی اور اس کے فضل کی اور اس کی رحمتوں کی ہمیں ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کو دعا کی تدبیر سے جذب کرنا یہ ہمارا فرض ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض ادا کر نے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین ) از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )