خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 335 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 335

خطبات ناصر جلد سوم ۳۳۵ خطبہ جمعہ ۱۱ستمبر ۱۹۷۰ء اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۱۱ارستمبر ۱۹۷۰ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔پچھلے چند دنوں سے کئی تکلیفیں اکٹھی ہو گئی ہیں ایک تو پیچش نے بڑا شدید حملہ کیا دوتین دن سے بخار بھی آرہا ہے اور خون کا دباؤ بھی کافی کم رہا ہے اس لئے میں اس وقت مختصراً ایک ضروری امر کی طرف پورے زور کے ساتھ دوستوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے یا اپنی کسی جماعت سے پیار کرتا ہے اور اپنی نعمتوں سے اور اپنے فضلوں سے اور اپنی رحمتوں سے ا انہیں نوازتا ہے تو جَعَلَ لَهُ الْحَاسِرِينَ فِي الْأَرْضِ زمینی لوگ حسد کرنے لگ جاتے ہیں یعنی آسمانی تائید کے نتیجہ میں زمینی حسد پیدا ہوتا ہے جس کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں۔مگر یہ سب کی سب حسد کا نتیجہ ہوتی ہیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کرتے ہوئے غلہ بہ اسلام کے یہ سامان پیدا کئے ہیں کہ افریقن اقوام کا دل اسلام اور احمدیت کی طرف پھیرا اور جو منصوبہ وہاں غلبہ اسلام اور خدمتِ اقوام افریقہ کے لئے تیار کیا گیا تھا اس میں وہ لوگ بڑی محبت اور بڑے شوق سے حصہ لے رہے ہیں میں نے