خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 263 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 263

خطبات ناصر جلد سوم ۲۶۳ خطبہ جمعہ ۷ راگست ۱۹۷۰ء نام کا تقدس اور برکت امت میں جاری رہے لیکن صحابہ میں سے دو گروہ ہیں ایک وہ جو دن رات آپ کے قرب میں رہنے والے تھے اور ہر بات کے متعلق اور اپنی زندگی کے ہر پہلو کے متعلق آپ سے تربیت حاصل کرنے والے تھے اور دوسرے وہ تھے جو تین سو میل سے آئے ایک دفعہ ملے اور پھر واپس چلے گئے۔صحابی کی تعریف کے مطابق وہ بھی صحابی بن گئے یا مثلاً حج کرنے آئے اور دور سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک اور مقدس اور نورانی وجود پر نظر ڈالی اور برکت لی ( برکت انہوں نے یقینائی اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ) اور حج کے دنوں میں آپ کے کلمات سنے اور اس سے استفادہ کیا یہ بھی اپنی جگہ صحیح ہے لیکن ان دو برکتوں یعنی ایک وہ شخص ہے جو دن رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے برکتیں حاصل کر رہا ہے اور ایک وہ شخص ہے جس نے برکت تو حاصل کی لیکن اپنی ساری زندگی میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی میں دس منٹ یا آدھ گھنٹہ یا گھنٹے تک برکت حاصل کی پس عملی زندگی اور اس زمانہ کے حقائق کے لحاظ سے ان دو برکتوں میں بڑا فرق نظر آتا ہے۔مثلاً ایک اور واقعہ میں یہاں بیان کر دیتا ہوں یرموک کی جنگ ہوئی قیصر روم کے ساتھ مسلمانوں کی جو جنگیں ہوئی ہیں ان میں سے یہ جنگ سب سے زیادہ خطر ناک تھی ایک اور اس سے ملتی جلتی جنگ تھی لیکن یہ یقیناً بہت خطر ناک جنگ تھی مسلمان ان کی تعداد کے لحاظ سے جو ان کی تعداد کم کر کے اور اپنی تعداد زیادہ کر کے دیکھ رہے تھے مؤرخین میں بڑا اختلاف ہے جو زیادہ سے زیادہ تعدا د ثقہ مؤرخین نے مسلمانوں کی لکھی ہے وہ لی جائے اور جو کم سے کم تعداد مسلمان مؤرخین نے رومیوں یعنی عیسائیوں کی لکھی ہے وہ لی جائے تو مسلمانوں اور عیسائیوں کی تعداد میں ۱ اور ۱،۴ اور ۵ کا فرق ہے۔غرض یہ بڑی زبردست جنگ تھی اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم سے مسلمانوں کو فتح دی لیکن اس جنگ میں ایک دن میں ( باقی تو چھوٹی چھوٹی جھڑ میں تھیں) ایک ہزار ایسے صحابہ رضوان اللہ علیھم شہید ہوئے جو صحیح طور پر ایک لمبے عرصہ تک حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت حاصل کر چکے تھے اور جوا اپنی ذمہ داری کو کماحقہ سمجھتے تھے اور اس ایک ہزار میں ایک سو ایسے صحابہ تھے جو بدر میں شامل ہوئے تھے حالانکہ بدر پہلی جنگ ہے