خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 243
خطبات ناصر جلد سوم ۲۴۳ خطبہ جمعہ ۲۴ / جولائی ۱۹۷۰ء حقیقی عزت کا سر چشمہ اور منبع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے خطبہ جمعہ فرموده ۲۴ جولائی ۱۹۷۰ء بمقام مسجد نور۔راولپنڈی حضور انور کے اس خطبہ جمعہ کا مکمل متن تا حال دستیاب نہیں ہو سکا الفضل میں شائع شدہ خلاصہ درج ذیل ہے۔حضور نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان کو وحدت اسلامی میں منسلک کر کے ان کی عزت اور وقار کو قائم کرنے اور خدائے حتی و قیوم سے ان کا رشتہ استوار کرانے کا عظیم الشان کام جماعت احمدیہ کے سپر د ہوا ہے۔آپ نے اس الہی منشاء اور اہم دینی فریضہ کے پیش نظر احباب جماعت کو پیہم جانی اور مالی قربانی کی تحریک کے ساتھ ساتھ ہر وقت دعا ئیں کرتے رہنے کی بھی ہدایت فرمائی۔حضور نے پہلے قرآن کریم کی چند آیات سے اس امر پر بھی بصیرت افروز پیرا یہ میں روشنی ڈالی کہ جماعت مومنین کے خلاف منافقین کی ریشہ دوانیوں کی اصل غرض دنیوی عزت اور وقار کا حصول ہوتا ہے۔حالانکہ حقیقی عزت کا سر چشمہ اور منبع اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس لئے حقیقی عزت اسی سے لولگانے اور اس کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے سے ملتی ہے۔فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند