خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 227
خطبات ناصر جلد سوم ۲۲۷ خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء ساتھ شامل ہو جا ئیں جیسا کہ ہمیں وعدہ دیا گیا ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران میں فرمایا :۔ایک تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں (جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کراؤں گا اور عصر کی نماز دو رکعتیں پڑھاؤں گا جو باہر سے دوست آئے ہوئے ہوں وہ بھی قصر کریں مقامی دوست جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں شامل ہیں۔وہ اپنی چار رکعتیں پوری کریں۔دوسرے یہ کہ خدا معلوم کس وجہ سے تین دن سے مجھے Low blood pressure ( لو بلڈ پریشر ) کی پھر سے تکلیف ہوگئی ہے۔۱۰۸، ۱۱۰ تک خون کا دباؤ رہا ہے جس سے کافی تکلیف اور گھبراہٹ رہتی تھی۔کل شام سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے افاقہ ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ صحت سے رکھے اور کام کرنے کی توفیق دے اسی کی توفیق سے کام کیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ پر بھی اور مجھ پر بھی اپنے فضل نازل فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۱ را پریل ۱۹۷۱ء صفحه ۲ تا۱۱)