خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 143 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 143

خطبات ناصر جلد سوم ۱۴۳ خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء میں ( جو کھل چکی ہے ) خزانہ میں جمع کروا ئیں اور رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں میں ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائے لیکن اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہ کریں مثلاً اگر وہ اپنی رقم غلط جگہ بھیج دیں گے تو اس دفتر کا وقت ضائع ہوگا ” نصرت جہاں ریزروفنڈ کی مدر بوہ کے خزانہ میں قائم ہو چکی ہے وہاں رقم جمع کروا ئیں اور ان سے رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں۔میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے لئے خاص طور پر دعا کروں گا لیکن۔۵۰۰۱ سے کم رقم دینے والوں سے وعدہ نہیں لیا جائے گا دوست جتنا دینا چاہتے ہیں وہ نقد خزانہ میں جمع کروا دیں پھر اللہ تعالیٰ اور توفیق دے تو اور رقم بھی جمع کروادیں البتہ ہم وعدہ کے رجسٹر میں ان کا نام نہیں لکھیں گے۔رجسٹر صرف ان کا بنے گا جو -۵۰۰ یا اس سے زائد رقم کا وعدہ کریں گے۔اب ایک صف تو نصرت جہاں ریز روفنڈ میں پانچ ہزار روپے یا اس سے زائد دینے والوں کی ہوگی کیونکہ اس میں یہ شرط تو نہیں کہ پانچ ہزار سے زائد نہیں دینے اگر کسی کو اللہ تعالیٰ پانچ لاکھ کی تو فیق دیتا ہے تو اسے پانچ لاکھ کی رقم پیش کر دینی چاہیے۔غرض پانچ ہزار یا اس سے زائد دینے والوں کی صف اوّل، دو ہزار یا دو ہزار سے زائد پانچ ہزار تک یا ۴۹۹۹ تک رقم دینے والوں کی صف نمبر ۲ اور جو پانچ سو روپے سے زائد یعنی ۱۹۹۹ روپے تک دینا چاہتے ہیں ان کی صف نمبر ۳ ہوگی جو زائد رقم ہوگی اس کا بھی ۲/۳ حصہ نقد دینا پڑے گا۔”پنج دوو نجی زمیندار دوست سمجھ جاتے ہیں کہ پنج دوو نجی میں سے دو دو و نجی فوری طور پر اور تین بعد میں لیکن صف چہارم وہ ہوگی جو وعدہ کے کاغذوں میں exist (اگر سٹ ) نہیں کرے گی لیکن خزانہ کے اموال میں وہ موجود ہوگی یعنی جس کو پانچ روپے کی یا، دس روپے کی ، یا چار سو روپے کی، یاساڑھے چار سو روپے کی توفیق ہے وہ اسے خزانہ میں داخل کروائے وہاں سے رسید لے اور دعائیں کرے کہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔مجھے بھی ضرور اطلاع دے میں ایک غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں بعض لوگوں کا یہ بڑا اچھا جذبہ ہے کہ وہ قربانی دیتے ہیں مگر کسی کو خبر نہیں ہونے دیتے۔خلیفہ وقت کسی نہیں ہوا کرتا کیونکہ اس سے آپ نے دعائیں لینی ہیں اس سے برکتیں