خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 90 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 90

خطبات ناصر جلد سوم خطبہ جمعہ ۱/۳ پریل ۱۹۷۰ء مضبوطی سے قائم رہیں اور اللہ تعالیٰ کے دامن کو کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور میری غیر حاضری میں بھی اللہ تعالیٰ آپ کے لئے صدق وثبات اور وفا کے سامان اور صدق وثبات اور وفا اور محبت کی فضا پیدا کرتا رہے اور ہمارا ان ممالک کی طرف جانا ان کے ثبات قدم کا موجب بنے اور جذبہ وفا میں شدت کا موجب ثابت ہو اور وہ قومیں محبت الہی میں اور بھی آگے بڑھیں اور وہ جو ابھی تک اندھیروں میں بھٹکتے پھر رہے ہیں انہیں بھی روشنی کی وہ کرن نظر آ جائے جو اسلام کی شاہراہ کو منور کر رہی ہے اور بنی نوع انسان کو اس طرف بلا رہی ہے ظلم کے پھندوں سے وہ آزاد ہوجائیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں وہ گرفتار ہو جا ئیں۔اللہ تعالیٰ شیطانی ظلمات سے انہیں نجات دے اور وہ جو نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ہے اس کے نور سے ان کے دل وسینہ منور ہو جا ئیں اور خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ ہمارا جو قدم ہر روز اپنی فتح اور اپنے مقصود کے حصول میں ہماری جو جد و جہد ہے اس کے کامیاب اختتام اور غلبہ اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے وہ قدم اور بھی تیزی کے ساتھ اپنے مقصود اور مطلوب کی طرف اللہ تعالیٰ کے سہارے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل بڑھنے لگے اور ان ممالک میں بھی (ساری دنیا میں ہی ) آخری فتح اور غلبہ کے دن جلد آجائیں تا کہ بنی نوع انسان اس بھیا نک عذاب سے محفوظ ہو جائیں جس کی طرف وہ خودا پنی جہالت کے نتیجہ میں بڑھ رہے ہیں میری غیر حاضری میں بھی آپ محبت اور پیار سے رہیں۔میری موجودگی میں بہت سے غریبوں اور مسکینوں کو یہ سہارا ہوتا ہے کہ اگر انہیں کوئی تکلیف پہنچی تو وہ فوراً میرے پاس پہنچیں گے اور ان کے دکھ کا مداوا ہو جائے گا بعض نادان اپنی نادانیوں سے رعب خلافت کے قرب کی وجہ سے بچے رہتے ہیں اور جب خلافت کا قرب عارضی طور پر اس طرح نہ رہے اور ان کی اپنی جہالت کی وجہ سے وہ احساس کند ہو جائے جو خلافت کے رعب کا احساس ہے تو پھر شیطان ان سے جہالت کے کام بھی کروا دیتا ہے اس قسم کے نادان دماغ کو میں یہ کہوں گا کہ خلیفہ وقت کے لئے نہیں خدا اور اس کے رسول کے لئے اپنے بھائیوں سے محبت کرو اور اپنی نادانیوں کے نتائج سے اپنے نفس اور اپنے خاندان اور اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے رہو ہم سب اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام