خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 965 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 965

خطبات ناصر جلد دوم ۹۶۵ خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۶۹ء رمضان پانچ بنیادی عبادات روزه ، نماز اور نوافل، تلاوتِ قرآن کریم سخاوت اور آفات نفس سے پر ہیز کا مجموعہ ہے خطبہ جمعہ فرموده ۷ رنومبر ۱۹۶۹ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ماہ رمضان اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ رہا ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس نعمت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس مہینے میں تمام قسم کی عبادتوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے حقوق کو قائم کرنے یا ادا کرنے پر بہت کچھ کہا گیا ہے۔رمضان کا مہینہ پانچ بنیادی عبادتوں کا مجموعہ ہے۔پہلے تو روزہ ہے دوسرے نماز کی پابندی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔پھر قیام اللیل یعنی رات کے نوافل پڑھے جاتے ہیں۔تیسرے قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت ہے چوتھے سخاوت اور پانچویں آفات نفس سے بچنا ہے ان پانچ بنیادی عبادات کا مجموعہ عبادات ماہ رمضان کہلاتی ہیں۔جہاں تک روزہ کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حکم دیا الصَّيَامُ جُنَّةٌ یعنی روزہ گناہوں سے بچاتا اور عذاب الہی سے محفوظ رکھتا ہے۔انسان کی روحانی سیر کی ابتدا گناہوں سے بچنے سے شروع ہوتی ہے اور اس سیر روحانی کی انتہا اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچتے ہوئے اس کی رضا کی جنتوں میں داخل ہونے پر ختم ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے