خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 550 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 550

خطبات ناصر جلد دوم خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۶۹ء میراحق مارا گیا ہے یا مارا جا سکتا ہے خوف کا تو سوال ہی نہیں رہتا ہر شخص اس کوشش میں ہوگا کہ وہ اپنے بھائی کو اس کے ان حقوق سے کچھ زیادہ دے جو اسلام نے مقرر کئے ہیں اور جب ہر شخص کو اس کے حق سے بھی زیادہ مل جائے گا تو غم کس بات کا ؟ خدا کرے کہ یہ جنت ہمارے اس ملک میں بھی اور ہم سب کے لئے بھی قائم ہو جائے۔ہمیں حقوق سے بھی زیادہ ملنے لگے۔احسان کی بنیاد پر ہمارا معاشرہ قائم ہو جائے ہمیں کوئی خوف نہ ہو کوئی حزن نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اختیار سے کوئی چیز باہر نہیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )