خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page v of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page v

||| بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ پیش لفظ حضرت حافظ مرزا ناصراحم خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات جمعہ کی دوسری جلد جو ۱۹۶۸ء و ۱۹۶۹ء کے ۹۴ خطبات پر مشتمل ہے، پیش خدمت ہے۔اس میں ۱۹۶۸ء کے ۱۰ اور ۱۹۶۹ء کے ۷ غیر مطبوعہ خطبات بھی شامل ہیں۔خلیفہ وقت کا ہر خطبہ علوم ومعارف کا خزانہ ہوتا ہے تاہم بعض خطبات کی تاریخی اہمیت بھی ہوتی ہے۔اس جلد میں مندرجہ ذیل خطبات جماعتی نقطہ نگاہ سے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔۱۔۱/۵ پریل ۱۹۶۸ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نمائندگان شوری کو بطور خاص نہایت اہم ہدایات دی ہیں۔۲۔۲۱؍جون ۱۹۶۸ ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ نے عیسائی پادریوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی الہامی کتب سے سورۃ فاتحہ کے مضامین نکال کر دکھا ئیں۔۳۔۲۰ رجون ۱۹۶۹ ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجالس موصیان کی یہ ذمہ داری قرار دی ہے کہ وہ جماعت کے جملہ افراد کو قرآن کریم پڑھنے اور اس کا ترجمہ سکھانے کا انتظام کریں۔۴۔۱۲ر تمبر ۱۹۶۹ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے تحریک فرمائی کہ جماعت کے بچے، بڑے، عورتیں