خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 405
خطبات ناصر جلد دوم ۴۰۵ خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۶۸ء فساد خواہ کسی شکل میں بھی ہو ہمارے محبوب رب کو ہر گز پسند نہیں ہے فرمائی۔خطبه جمعه فرمود ه۲۹ نومبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنی کی تلاوت شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ - (البقرة: ١٨٦) اس کے بعد فرمایا :۔پچھلے جمعہ میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم کا ماہ رمضان سے بڑا گہرا تعلق ہے اور ماہ رمضان ہمیں ایک موقع عطا کرتا ہے کہ ہم قرآن کریم کی ان تین اصولی برکات سے زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں استفادہ کر سکیں جو اس آیہ کریمہ میں بیان ہوئی ہیں۔کثرت تلاوت (هُدًى لِلنَّاسِ ) قرآنی تعلیم اور شریعت کے احکام سامنے لائے گی اور انسان کا ذہن انہیں یادر کھے گا کثرت فکر و تدبر اور دعاؤں کی کثرت اور عاجزی اور انکساری کا تحفہ اپنے رب کے حضور پیش کرنے سے قرآن کریم کی حکمتیں اور اسرار روحانی ایسے شخص پر کھلیں گے نیز اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ ہر شخص اپنی استعداد اور اخلاص اور صدق و وفا کے مطابق ایک ایسے