خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 141 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 141

خطبات ناصر جلد دوم ۱۴۱ خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۶۸ء نہیں آئے گی وہاں آدمی کے ہاتھ میں تو کچھ ہو گا نہیں مرنے کے بعد یہاں سے کون کچھ لے کے جاتا ہے جو کروڑوں کے مالک ہیں وہ بھی اپنی ساری دولت یہیں چھوڑ کے خالی ہاتھ اس کے حضور پہنچتے ہیں لیکن یہاں بعض ایسے سودے بھی ہوتے ہیں جن کا معاوضہ وہاں دیا جاتا ہے یعنی خرید وفروخت ایسی کہ بیچنے والا اس دنیا میں بیچ دیتا ہے اور اس کے بدلے میں جو چیز اس نے لینی ہوتی ہے وہ اس دنیا میں حاصل کرتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسی خرید وفروخت تو وہاں ہوگی کہ فروخت جو ہے وہ اس دنیا میں ہو جائے (انسان کے لحاظ سے ) اور اس کے بدلے میں جو ملنا تھا وہ حشر کے دن اسے مل جائے لیکن ایک ایسی بیج بھی ہے جو وہاں کام نہیں آتی جس کا نفع نقصان اسی دنیا میں دیا جاتا ہے۔پھر دوستیاں ہیں، اس دنیا میں بعض لوگ ایسی دوستیاں بناتے ہیں جو وہاں کام آنے والی نہیں دوست اور ولی اور خلیل تو بعض دفعہ یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ ہم تمہارے سارے گناہ اٹھا لیں گے تم ہماری ہدایت کے مطابق اپنی زندگیوں کو گذار ولیکن کون ہے جو خدا کے حضور اس کے مقابلہ میں کھڑا ہو؟ اور اپنے دوست کا ہاتھ پکڑ کے خدا کی رضا کی جنت میں لے جائے وہاں تو وہی دوستی کام آسکتی ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خود کہا ہو کہ وہاں وہ کام آئے گی اور وہ دوستی وہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ ( الشَّورى :١٠) کہ یہ لوگ اس دنیا میں ایسے دوست بناتے ہیں جن کے متعلق سمجھتے ہیں کہ وہ حشر کے دن کام آئیں گے ایسی خُلہ ایسی دوستی حاصل کرتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ اب بیڑا پار ہے لیکن ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہاں کوئی دوستی کام نہ آئے گی سوائے خدا کی محبت اور اس کی دوستی کے فاللهُ هُوَ الولی وہ اکیلا ہی اس دن اور اس کے بعد بھی ان کا ساتھ دے گا یہاں اس نے کچھ آزادیاں دی ہیں اور اس سے منہ موڑنے والے بھی دنیا کی نعمتیں حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس دن یہ کیفیت ہوگی کہ اگر وہ قادر و توانا ہمارا ولی بن جائے اور ہمیں اپنی پناہ میں لے لے اگر ہمیں اپنا دوست بنالے تو پھر ہی ہمیں فائدہ پہنچ سکتا ہے دنیا کی دوستیاں وہاں کام نہیں آسکتیں۔وَلا شَفَاعَةُ پھر سفارش کے ساتھ اس زندگی میں انسان بہت سے کام کروالیتا ہے اللہ تعالیٰ