خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 96 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 96

خطبات ناصر جلد دوم ۹۶ خطبه جمعه ۱۷۵ پریل ۱۹۶۸ء ہے۔قریباً تیرہ سور بوہ کے مکین ایسے ہیں جنہیں اس سال اپنی صحت کی چیکنگ کرانی چاہیے یہ ان کے علاوہ ہیں جو گزشتہ سال ان ڈاکٹروں کے سامنے پیش ہوئے تھے تو زیادہ سے زیادہ دوست اس طرف متوجہ ہوں اور پورا تعاون ان ڈاکٹروں سے کریں۔اللہ تعالیٰ سورۃ آل عمران میں ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے جو یا تو منافق ہیں یا ایمان کے کمزور ہیں۔(ایمان کی ہر کمزوری نفاق پر دلالت نہیں کرتی ) تو وہ لوگ یا جو پورے منافق ہوں یا جن کے ایمان پر پختگی نہ ہو بلکہ ایمان کی کمزوری ان میں پائی جاتی ہو۔ان کے متعلق آل عمران کی ۱۵۵ آیت میں یہ فرمایا ہے۔ان کا قول نقل کرتے ہوئے کہ وہ کہتے ہیں کہ کیا اسلام اور مسلمانوں کے متعلق جو اہم امور فیصلہ ہوتے ہیں یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی عزم کرتے ہیں کہ ایسا ہونا چاہیے اس سلسلہ میں ہمارا بھی کوئی دخل ہے؟؟ اور وہ یہ اعتراض کے طور پر اور طعنہ کرتے ہوئے ایسا منہ سے نکالتے ہیں کہ ہم سے مشورہ کے وقت مشورہ نہیں لیا جا تا اور جو مشورہ ہم دیں چاہے ہم نہایت ہی اقلیت میں ہوں وہ سنا نہیں جاتا۔تو اس صورت میں ہم پر کوئی ذمہ واری نہیں آنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الأمر كُلَّهُ لِلہ کہ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے الامر اللہ کے ہاتھ میں ہے اس کے اختیار میں اور اس کے تصرف میں ہے۔اس واسطے تمہارا جواب تو یہ ہے۔هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ کہ کیا ہمارا بھی ان معاملات میں کوئی دخل ہے؟ فرمایا نہیں !!! تمہارا کوئی دخل نہیں ! ! سب کام اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں اور اس نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلام کو اس کے دو دوروں میں دنیا پر غالب کرے گا۔اس کا فیصلہ بہر حال پورا ہو گا وہ جو چاہے گا جس رنگ میں چاہے گا کرے گا کسی کا کوئی حق اس سلسلہ میں تسلیم نہیں کیا جاسکتا نہ کسی کا کوئی حق ہے کیونکہ اللہ کے خلاف کوئی شخص اپنا حق پیش نہیں کر سکتا جس نے پیدا کیا جس کے احسانوں کے نیچے انسان اس قدر دبا ہوا ہے کہ اس کے ایک ایک دن کے احسانوں کا ساری عمر میں شکر ادا نہیں کر سکتا اس کے مقابلہ میں کھڑا ہو کے یہ حق جتائے۔إِنَّ الْأَمر كُله لِلهِ لیکن الامرحلہ اللہ چونکہ ہے اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ہم نے تجھے رحمت بنا کے بھیجا ہے اور مومنوں کا بڑا خیال رکھنے والا ان کے احساسات کا بھی اور