خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 957 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 957

خطبات ناصر جلد دوم خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات میں تمام مجالس کی نمائندگی ضروری ہے خطبه جمعه فرموده ۳۱/اکتوبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں ناصرات الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ ، خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماع تھے۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا، بڑی رحمتیں نازل کیں اور ہر طرح خیر و برکت کے ساتھ یہ اجتماع انجام پذیر ہوئے اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جیسا کہ اس نے ہمیں بتایا ہے کہ ایک زندہ، فقال الہی جماعت ہر قدم آگے ہی آگے بڑھاتی چلی جاتی ہے۔ہمارے یہ اجتماع بھی گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ با رونق اور زیادہ بابرکت اور زیادہ مخلصانہ ماحول میں ہوئے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انصار اللہ کے اجتماع میں سب سے زیادہ مجالس کی نمائندگی تھی لیکن اس نمائندگی کی تعداد بھی صرف ۳۴۶ کے قریب تھی جب کہ ہماری مغربی پاکستان کی جماعتیں قریباً ایک ہزار ہیں۔ہمارا مقصد ہمیں صرف اس وقت حاصل ہو سکتا ہے کہ جب ہم یہ کوشش کریں اور ہماری روایت اور معمول یہ ہو کہ ان اجتماعات میں ہر جماعت کی نمائندگی ضرور ہو اور یہ کم سے کم معیار ہے۔ترقی کے مختلف مدارج میں سے گزرتے ہوئے ابھی ہم اس کم سے کم معیار تک بھی نہیں پہنچے۔دوسرے