خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 875 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 875

خطبات ناصر جلد دوم ۸۷۵ خطبہ جمعہ ۱۹ ر ستمبر ۱۹۶۹ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض توحید باری تعالیٰ کا قیام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا دنیا میں قیام ہے خطبه جمعه فرموده ۱۹ رستمبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میری بعثت کی اصل غرض یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت دنیا میں قائم ہو۔اس غرض کے نتیجہ میں جس کے لئے آپ مبعوث ہوئے ہم پر چار ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اول یہ کہ ہم اپنے نفسوں میں اور اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی توحید قائم کریں۔علمی لحاظ سے بھی ( یعنی عرفان اور معرفت کے لحاظ سے ) اور عملی لحاظ سے بھی۔دوسری ذمہ داری ہم پر یہ عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ سے دوری کی راہوں کو اختیار کئے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی معرفت انہیں حاصل نہیں انہیں اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا عرفان حاصل کرنے میں مدد دیں۔ان کو تبلیغ کریں۔اپنی زندگیوں کو کچھ اس طرح بنائیں کہ ہمیں دیکھ کر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اور جب وہ اس بات کے لئے تیار ہو جا ئیں تو ہم ان کے سامنے اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت اور عرفان اور وہ علم اور وہ حقائق پیش کریں جو اللہ تعالیٰ نے محض