خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 564 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 564

خطبات ناصر جلد دوم ۵۶۴ خطبہ جمعہ ۱٫۴ پریل ۱۹۶۹ء جائیں اور کوشش کریں کہ جلد سے جلد ہم اپنے ابتدائی کام کو پورا کر لیں جیسا کہ میں نے بتایا ہے تفسیر القرآن تو نہ ختم ہونے والا کام ہے وہ تو جاری رہے گا۔اس سلسلہ میں میں سمجھتا ہوں کہ جن دوستوں کے پاس تفسیر صغیر نہیں ہے انہیں تفسیر صغیر خرید لینی چاہیے کیونکہ وہ ترجمہ بھی ہے اور مختصر تفسیری نوٹ بھی اس میں ہیں۔عام سمجھ کا آدمی بھی بہت سی جگہوں میں صحیح حل تلاش کر لیتا ہے جو اس کے بغیر اس کے لئے مہم رہیں۔جماعتی تنظیم کا یہ کام ہے وہ تعلیم القرآن کے کام کو کا میاب بنانے کی کوشش کرے نیز وہ یہ دیکھے کہ انصار اللہ، موصیان، خدام، لجنہ اور ناصرات کے سپر د جو کام کیا گیا ہے وہ ادا کر رہے ہیں یا نہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آخری تین چارمنٹ سے ضعف کی وجہ سے مجھے چکر آ رہے ہیں کھڑا ہونا بھی مشکل معلوم ہوتا ہے دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرے اور صحت عطا فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۰ را پریل ۱۹۶۹ ء صفحه ۲ تا ۵)