خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 44 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 44

خطبات ناصر جلد دوم ۴۴ خطبہ جمعہ ۹ فروری ۱۹۶۸ء میں ، میرے قہر کے عذاب میں پڑنے والے ہیں۔وَمَكْرُ أُولَيكَ هُوَ يَبُور اور ہمارا معاملہ ان دو گروہوں کے ساتھ ثابت کر دے گا جو لوگ میرے ان بندوں کے خلاف جنہیں میں عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔تدبیریں کرتے اور زبان کو خنجر کی طرح چلاتے ہیں ان کا مکر ہی ہلاک ہوتا اور نا کام ہوتا ہے۔عزت میرے بندے ہی پاتے ہیں کیونکہ تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ - حقیقی عزت اسی کو ملتی ہے جسے اللہ تعالیٰ حقیقی عزت دینا چاہے اور جسے اللہ تعالیٰ عزت نہ دینا چاہے بلکہ ذلیل کرنا چاہے ساری دنیامل کے بھی اسے نہ اس دنیا میں نہ اس دنیا میں حقیقی عزت عطا کر سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو یہ توفیق عطا کرے کہ اس کی منشا کے مطابق الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ بجالاتے ہوئے حقیقی عزت اس کی نگاہ میں ہم پائیں اور خدا کرے کہ ہمیں یہ نہ سننا پڑے کہ ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ - (روز نامه الفضل ربوه ۲۸ /جون ۱۹۶۸ ء صفحه ۲ تا ۴)