خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 42
خطبات ناصر جلد دوم ۴۲ خطبہ جمعہ ۹ فروری ۱۹۶۸ء مل سکتی ہے تو اسی سے مل سکتی ہے اور پھر یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت حاصل کرنے کے طریق کیا ہیں اور پھر یہ انذار کیا کہ اگر ان طریق کی بجائے ، ان راہوں کی بجائے ، تم دوسری کج راہوں کو اختیار کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت حاصل نہ کر سکو گے بلکہ ذلیل ہو جاؤ گے۔مختصراً اس آیت کا مضمون یہ ہے کہ جو شخص عزت حاصل کرنا چاہے اپنی فطرت کے تقاضا کو پورا کرنے کے لئے تو اسے یادرکھنا چاہیے کہ ہر قسم کی عزت اللہ تعالیٰ ہی کی ہے اور ہر قسم کی عزت کا حصول صرف اس سے تعلق رکھ کے ممکن ہو سکتا ہے کیونکہ وہ تمام عر% توں کا سر چشمہ ہے۔سوال پیدا ہوتا تھا کہ خدا کی نگاہ میں ہم کیسے عزت حاصل کریں۔فرمایا اِلَيْهِ يَصْعَدُ الكَلِمُ الطَّيِّبُ نیک باتیں اس کی طرف جاتی ہیں۔اَلكَلِمُ الطَّيِّبُ کے معنی ہیں پاک باتیں ایسی باتیں جن میں جہالت نہ ہو اور ایسی باتیں جن میں فسق اور فجور نہ ہو۔پس فرمایا کہ تمہارے اعتقادات اور تمہارے اقوال میں میری صفات کا نور ہونا چاہیے کیونکہ جہالت کے نتیجہ میں بھی وہ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ نہیں رہتے نہ اعتقاد نہ اقوال اسی طرح اگر فسق و فجور ہو تو وہ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ نہیں رہتے اس لئے ضروری ہے کہ اعتقادات صحیحہ ہوں اور انسان کی زبان پر صرف وہ باتیں آئیں جنہیں الْكَلِمُ الطَّيِّبُ کہا جا سکے لغو باتیں نہ ہوں، گالی گلوچ نہ ہو ، فتنہ کی بات نہ ہو، جہالت کی بات نہ ہو، نفاق کی بات نہ ہو، اباء اور استکبار کی بات نہ ہو وغیرہ وغیرہ بہت سی باتیں ہیں جن سے اسلام نے روکا ہے اور اگر ہماری زبان ان سے نہ رکے تو جو ہماری زبان سے نکلے گا اس پر الْكَلِمُ الطَّيِّبُ کا فقرہ چسپاں نہیں ہو سکے گا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ خدا کی نگاہ میں عزت حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہارے منہ سے سوائے الكَلِمُ الطَّيِّبُ کے اور کوئی چیز نہیں نکلنی چاہیے جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ اس کے لغوی معنی یہ ہیں کہ وہ باتیں جن میں فسق نہ ہو اور ہمیں بھولنا نہیں چاہیے کہ ایسی باتیں جو خلافت راشدہ کے خلاف کہی جاتی ہیں ان پر قرآن کریم فسق کے لفظ کا اطلاق کرتا ہے۔اس آیت میں جس میں خلافت کا ذکر ہے فرمایا : وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ ( النور :۵۶) کئی منافق یا نفاق کی آگ رکھنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ سہانوں کوئی پروا نئیں۔اسیں نظام دے خلاف وی جو