خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 351
خطبات ناصر جلد دوم ۳۵۱ خطبه جمعه ۲۵ /اکتوبر ۱۹۶۸ء آئندہ نسل کے دل میں خدمتِ اسلام اور انفاق فی سبیل اللہ کا جذ بہ تیز کریں خطبه جمعه فرموده ۱/۲۵ کتوبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔فَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ ۚ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ ۖ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَ اَنْتُمُ الْفُقَرَاءِ وَ إِنْ تَتَوَلَّوا يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا آمَتَالَكُمْ - ( محمّد : ٣٩) اس کے بعد فرمایا:۔اللہ کے نام کے ساتھ جو قادر و توانا اور ربوبیت تامہ کا مالک ہے اور جس کے قبضہ میں تمام دل ہیں جب وہ چاہتا ہے اور ارادہ کرتا ہے تو اپنے فضل سے دلوں میں نیک تبدیلیاں پیدا کر دیتا ہے میں تحریک جدید کے سالِ نو کا اعلان کرتا ہوں تحریک جدید کو شروع ہوئے ایک لمبا عرصہ ہو چکا ہے اور اس وقت اس کے مجاہدین کے تین گروہ ہیں جن کو تحریک جدید کی اصطلاح میں دفا تر کہا جاتا ہے یعنی دفتر اول، دفتر دوم اور دفتر سوم۔سال رواں کا جب ہم تجزیہ کرتے ہیں تو یہ بات ہمارے سامنے آتی ہے کہ دفتر اول (جس کی ابتدا پر ۳۴ سال گزر چکے ہیں ) کا وعدہ سالِ رواں کا ایک