خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 977
خطبات ناصر جلد دوم ۹۷۷ خطبہ جمعہ ۱۴/ نومبر ۱۹۶۹ء رمضان المبارک صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے احکام کے ساتھ باندھنے کا مہینہ ہے خطبه جمعه فرموده ۱۴ نومبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ تلاوت فرمائیں:۔وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلا عَلَى الْخَشِعِينَ - الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُلْقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرة : ۴۶، ۴۷) اس کے بعد فرمایا:۔گذشتہ جمعہ، میں نے بتایا تھا کہ ماہ رمضان پانچ عبادات پر مشتمل ہے ایک عبادت تو روزہ رکھنا ہے دوسرے فرض نمازوں کے علاوہ قیام لیل ہے۔یعنی رات کے وقت نوافل ادا کرنا اور عاجزانہ طور پر اپنے رب کے حضور جھک کر اس سے ہر قسم کی خیر طلب کرنا۔تیسرے کثرت تلاوت قرآن۔چوتھے سخاوت اور پانچویں آفات نفس سے بچنے کی کوشش جو بذات خود ایک عبادت ہے۔روزہ کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حقیقت بیان کی ہے کہ ایک تو انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے دنیا کے آرام، آسائش اور کھانے پینے کو چھوڑتا ہے اور دوسرے یہ کوشش کرتا ہے